پاکستانی عوام نے کورونا کے بچا کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت کو بھی یقینی طور پر کوئی سخت حکمت عملی بنانا ہی پڑیگی‘محمد سرور

پاکستان کورونا کے حوالے سے امر یکہ اور اٹلی جیسے حالات کا کسی صورتحال متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے ہمارے پاس کورونا سے بچا کے لیے حفاظتی اقدامات کے سواکوئی آپشن نہیں‘گورنر پنجاب

اتوار 31 مئی 2020 19:50

پاکستانی عوام نے کورونا کے بچا کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی معاملے پر عملددرآمد کیلئے عوام پر سختی لازمی ہوتی ہے اگر پاکستانی عوام نے بھی کورونا کے بچا کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت کو بھی یقینی طور پر کوئی سخت حکمت عملی بنانا ہی پڑیگی۔ پاکستان کورونا کے حوالے سے امر یکہ اور اٹلی جیسے حالات کا کسی صورتحال متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے ہمارے پاس کورونا سے بچا کے لیے حفاظتی اقدامات کے سواکوئی آپشن نہیں۔

پنجاب آب پاک اتھارٹی نی600کروڑ کا پی سی ون منظور کر لیا پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کر یں گے۔الخیرفانڈیشن کے تعاون سے سرور فانڈیشن 20فلٹر یشن پلانٹس لگارہی ہے جن میں سی10فلٹر یشن پلانٹس لگ چکے ہیں جبکہ باقی پر کام جارہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز وائس چیئر پر سن سرور فانڈیشن بیگم پروین سرور کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع میں رجانہ اور پیر محل سمیت مختلف علاقوں میں الخیر فانڈیشن اور سرورفانڈیشن کے اشتراک سے 5فلٹر یشن پلانٹس لگانے کی تقر یبا ت سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ایم پی اے سعید احمد سعدی،چیئر مین فیڈ مک میاں کاشف اشفاق اور حاجی محمد رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو اور تقر یبا ت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نا میر ازندگی کا مشن ہے اور الحمد اللہ آج ہم پنجاب میں سرور فانڈیشن کے فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے روزانہ 20لاکھ سے زائد غر یب خاندانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں جبکہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کی مدد کیلئے بھی سرور فانڈیشن اور اخوت فانڈیشن سمیت پی ڈی این میں شامل 60سے زائد فلاحی تنظیمیں اب تک 11لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن فراہم کر چکی ہے اور آنیوالے دنوں میں بھی غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کا یہ عمل جا رہی رکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کو معاشی مسائل سے بچانے کیلئے حکومت نے لاک ڈان میں نر می کی ہے مگر بدقسمتی سے عوام سمجھ رہے ہیں کہ کورونا ختم ہو چکا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف کورونا کے مر یض بلکہ کورونا سے ہونیوالی اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور آنیوالے دنوں میں اس میں مزید شدت اور اضافے کا خطرہ ہے اس لیے ہمیں حفاظتی اقدامات کر نا ہوں گے۔

بیگم پروین سرور نے کہا کہ سر ورفانڈیشن عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کے لیے 24گھنٹے کام کر رہی ہے اور ہم الخیر فانڈیشن کا خصوصی طور پر شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں 20فلٹریشن پلانٹس دیئے ہیں جو ہم صرف پنجاب ہی نہیں بلوچستان اور دیگر علاقو ں میں بھی لگا رہے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ ہم کورونا بحران سے بے روزگا ر ہو نیوالے 50ہزار سے زائد غریب خاندانوں کو راشن بھی فراہم کر رہے ہیں۔