cگلبہار شکر پورہ میں بجلی ‘سوئی گیس غائب‘عوام عاجز

د*علاقے کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عوام کوتنہا چھوڑ دیا‘ خان ولی

اتوار 31 مئی 2020 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) پی کی68 کے سیاسی وسماجی کارکن خان ولی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلبہار شکرپورہ میںبجلی لوڈشیڈنگ اورسوئی گیس کے کم پریشر نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘بجلی اورسوئی گیس پریشر کا مسئلہ جلد از جد حل کریں ‘گیس ناپید ہوگئی ہے اور عوام مہنگے داموں فان گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں ‘ انہوںنے کہاکہ علاقہ سے منتخب ممبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے اپیل کرتے ہیں کہ ان علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کو بہتر بنانے کیلئے مرکزی حکومت اور محکمہ گیس سے فوری رابطہ کریں۔