شیخوپورہ‘نواحی علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ‘ ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کرلیے گئے

پیر 1 جون 2020 12:36

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) نواحی علاقوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کے ساتھ ہی سول ہسپتال میں ان مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کرلیے گئے ہیں گذشتہ رات آئسولیشن وارڈ میں گنجائش سے زیادہ کورونا کے مریضوں کے آ جانے کی بناء پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر محمد اظہر امین کی ہدایت پر میڈیکل وارڈ کے انچارج ڈاکٹر عدنان قیصر اور دیگر عملے نے ہنگامی طور پر کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کی زنانہ سرجیکل وارڈ کو بھی آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا جس کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایسے ایک سو مریضوں کو ان ڈور علاج کی سہولت فراہم کرنے کی گنجائش پیدا ہوگئی ایم ایس ڈاکٹر محمد اظہر امین نے ہمارے نمائندہ کے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک کورونا کا پازیٹیو اور 2 مشتبہ مریض ہلاک ہوئے ہیں جن میں گاؤں ماچھیکے کا محنت کش الطاف حسین اور دو خاتون بشیراں بی بی اور نرگس بی بی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ 22 بستروں کے ساتھ 3 ماہ قبل بنائی گئی تھی جس میں بعد اذاں 35 مریضوں کو رکھنے کی گنجائش بنائی گئی اب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کورونا کے ایک سو مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ہے اس وقت ہسپتال میں کورونا کے 35 مریض زیر علاج ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آنے والے 15 نئے مریض بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ نئی آئسولیشن وارڈوں کے ایک سو بستروں میں سے 60 بستروں پر آکسیجن اور مانیٹرنگ کی سہولت بھی ہے دریں اثنائ رات گئے سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں فیروز وٹواں سے لائی جانے والی کورونا کی مشتبہ مریضہ فاطمہ بی بی دم توڑ گئی اس کی عمر 80 برس بتائی گئی ہی-