پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر کی وزیر ریلوے سے ملاقات ،دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال

کینیڈا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں تعلقات میں مزیدمستحکم ہونگے، وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اور خا ص طور پر حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا

پیر 1 جون 2020 13:47

پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر کی وزیر ریلوے سے ملاقات ،دوطرفہ معاملات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ ملکی معاملات کے امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ کینیڈا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں تعلقات میں مزیدمستحکم ہونگے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے مل کر کا م کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اور خا ص طور پر حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔مس وینڈی نے کینیڈا کی طرف سے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔