
واسا حکام کو فیصل ۱ٓباد میڈیکل یونیورسٹی کی واٹر سپلائی سکیم کے کنکشن کرنے کیلئے 15 جون تک کی ڈیڈ لائن دیدی گئی
پیر 1 جون 2020 14:10
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اچیومنٹ پروگرامII کے تحت5کروڑ روپے کے فنڈزسے حلقہ این اے 110 میں ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے شہریوں کوفراہمی و نکاسی آب کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شمس آبادمیں سیوریج نظام کی بہتری کیلئے 21کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے اوران فنڈز سے شمس آباد اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج اورپینے کے پانی کی سپلائی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے نیزچک نمبر8 میں سروے کروایاگیا ہے اور اس علاقہ کو داؤد نگر ڈسپوزل سٹیشن سے لنک کیا جائے گا اسی طرح منیاں والا، گٹ والا کی آبادیوں کو بھی سہولیات فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ واسا کو آپریشن اینڈ مینٹی نینس میں چیلنجز کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بلدیاتی ادارے فعال نہیں ہیں اس لئے شہریوں کی جانب سے منتخب نمائندوں پر پریشر ہے لہذا واسا سروسز کو مزید بہتر بنانے کیلئے محکمہ واساان کی مکمل سپورٹ کررہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا فیصل آباد کو ریونیو کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس میں بہتری کیلئے لائحہ مل طے کررہے ہیں اور ریونیو کو اس حد تک لے جانے کی کوشش کریں گے کہ واسا کے معاملات بہتر طریقے سے چلائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر پندرہ روز کیلئے اپنے ٹارگٹ مقرر کریں گے جس کے بعد ان کو پورا کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کا مستقبل واسا سے وابستہ ہے اسلئے مقررکردہ اہداف کے حصول کیلئے اراکین اسمبلی کی سپورٹ ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلستان اور چکیرہ ڈسپوزل اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے بھی اراکین اسمبلی کا بھرپور تعاون چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ واسا کے کمپلینٹ سیل کو فعال کیا جارہا ہے جبکہ اسے آٹو میٹڈ او رویل ایکوپڈ کریں گے اسی طرح ڈسپوزل اسٹیشنزپر تعینات سٹاف کو تین شفٹوں میں ڈیوٹی دینے کا پابند بنایا گیا ہے اور ہر ہفتے عملے کی شفٹ تبدیل کردی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں کئی فراہمی و نکاسی آب کی جاری سکیموں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا جبکہ نئی سیوریج لائنوں اور دیگر سکیموں کیلئے بھی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں جنہیں آئندہ مال سال کے مجوزہ اے ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.