سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر

پیر 1 جون 2020 19:08

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سماعت کے دوران پیراں غائب اور ساہووال ریفرنس میں درخواست بریت پر فیصلہ ہونا تھا لیکن عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس کے فیصلہ کیلئے 25 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کی تھی جس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔