ریلوے کے مختلف اداروں کے ذمے بقایا جات 8ارب روپے سے تجاوز کر گئے

پیر 1 جون 2020 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) ریلوے کے مختلف اداروں کے ذمے بقایا جات 8ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں ۔ جبکہ ہشتنگری ریلوے پھاٹک میںپانچ بجے کے بعد بعد دکانیں کھولنے میں مدد کرنے والے ریلوے پولیس اہلکاروں کی تفصیلات آئی جی ریلوے کو ارسال کر دی ہے پنجاب حکومت ریلو ے کے 1ارب 50کروڑ ، وفاقی حکومت 98کروڑ ، خیبر پختونخوا حکومت 29کروڑ 62لاکھ ، سندھ حکومت 15کروڑ 78لاکھ ، بلوچستان حکومت 2کروڑ 38لاکھ کے نادہندہ ہے ریلوے کے ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ادارے کے ذمے 58کروڑ 78لاکھ روپے ہیں۔

(جاری ہے)

ریلوے کے مختلف مدوں میں چاروں صوبائی حکومتوں اوروفاق کے ذمے سب سے زیادہ بقایا جات ہیں۔ تاہم ریلو ے انتظامیہ کی جانب سے تاحال واجبات کی وصولی ممکن نہیں بنائی جا سکے ۔