صدر عارف علوی سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

صدرنے سپیکر کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا لله*دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی مو جودہ سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی کے اجلا س سے متعلق تبادلہ خیال ۳صدر عارف علوی کا قومی اسمبلی کے ایوان کا دورہ ،سیکرٹری طاہر حسین نے احتیاطی تدابیر سے متعلق بریفنگ دی & بجٹ کا پیش کرنا اور اس کی منظوری حاصل کرنا ایک آئینی و قانونی تقاضا ہے ،صدر مملکت کی گفتگو

پیر 1 جون 2020 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ،صدر مملکت نے اسپیکر کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلا ت کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میںملک کی مو جودہ سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی کے اجلا س سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، سپیکر نے پانچ جون سے شروع ہونے والے اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بجٹ سیشن کے دوران کورونا سے بچائو کیلئے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر بھی بریفنگ دی گئی۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے ایوان کا بھی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

صدر کو 5جون سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس کے موقع پر احتیاطی تدابیر سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے بتایا کہ ہر رکن اسمبلی کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے جبکہ وزیٹرز کا داخلہ بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہائوس میں ممکن نہیں ہوگا اراکین کی صحت کے پیش نظر پارلیمنٹ ہائوس کے داخلی دروازوں پر سینٹائرزر گیٹ بھی نصب کردیئے گئے ہیں اس کے علاوہ عمارت کے اندر بھی سینٹائئزرز کی بوتلیں رکھی گئیں ہیں تمام اراکین اور سٹاف سے کہا گیاہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے طے شدہ ایس او پیز کی پابندی کریں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط ہے اور اراکین پارلیمنٹ نہ صرف خود طے شدہ ایس او پیز کی پابندی کریں بلکہ عوام کوبھی آگاہی دیں ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ہماری معیشت پر بھی برا وقت ہے لیکن بحیثیت قوم ہم ان مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ بجٹ کا پیش کرنا اور اس کی منظوری حاصل کرنا ایک آئینی و قانونی تقاضا ہے جس کو پورا کیاجانا ضروری ہے اسی لئے بجٹ اجلاس بلایاگیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ پارلیمانی سیاسی جماعتیں اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں اپنا جمہوری کردار ادا کرینگی ۔

۔