اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے شادی سے قبل صدف کنول سے تعلقات ہونے کے الزامات کی تردید

کسی خاتون سے تعلقات ہونے کی وجہ سے سائرہ یوسف سے علیحدگی نہیں ہوئی، جب پہلی اہلیہ سے طلاق ہوئی تب صدف کنول ان کی صرف ایک ساتھی فنکارہ تھیں: سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا پیغام

muhammad ali محمد علی پیر 1 جون 2020 23:43

اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے شادی سے قبل صدف کنول سے تعلقات ہونے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2020ء) اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے شادی سے قبل صدف کنول سے تعلقات ہونے کے الزامات کی تردید، اداکار کا کہنا ہے کہ کسی خاتون سے تعلقات ہونے کی وجہ سے سائرہ یوسف سے علیحدگی نہیں ہوئی، جب پہلی اہلیہ سے طلاق ہوئی تب صدف کنول ان کی صرف ایک ساتھی فنکارہ تھیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکار شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرنے اور پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے طلاق ہونے اور خود پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے:

شہروز سبزواری نے صدف کنول یا کسی خاتون سے تعلقات کی وجہ سے سائرہ یوسف سے طلاق ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ وہ قرآن کو اپنے سامنے رکھ کر حلف اٹھا کر کہتے ہیں کہ صدف کنول یا کسی خاتون سے تعلقات کی وجہ سے ان کی اور سائرہ یوسف کی علیحدگی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

سائرہ یوسف اور ان کے درمیان کچھ دیگر نجی مسائل تھے، جنہیں انہوں نے حل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ انہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی کہ وہ سائرہ کو طلاق نہ دیں، تاہم پھر معاملات حل نہ ہونے کی وجہ سے دونوں نے باوقار انداز میں علیحدگی اختیار کی۔

جب ان کی اور سائرہ کی علیحدگی ہوئی، تب وہ اور صدف کنول ایک دوسرے کیلئے صرف ایک ساتھی فنکار تھے۔ شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ ان کی اور سائرہ کی طلاق گزشتہ برس اگست میں ہو گئی تھی۔ شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ وہ الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ الزامات کے ثبوت سامنے لائیں، یا پھر حلف اٹھا کر بات کریں۔ ان پر، ان کی اہلیہ پر اور ان کے اہل خانہ پر لگائے جانے والے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :