جوبائیڈن نے ظلم کے خاتمے کے لیے مظاہروں کو ضروری اور صحیح قرار دے دیا

منگل 2 جون 2020 14:33

جوبائیڈن نے ظلم کے خاتمے کے لیے مظاہروں کو ضروری اور صحیح قرار دے دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) سابق امریکی نائب صدر و ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر ہونے والے مظاہروں کو ’’ظلم کے خاتمے کے لیے ضروری اور صحیح قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے گزشتہ روز مظاہرین پر ہونے والے تشدد کے خاتمے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ظلم کے خلاف احتجاج ضروری اور صحیح ہے لیکن شہری املاک کو نقصان پہنچانا غیرضروری ہے۔