ایل ڈی اے کا ڈیفنس روڈ اور ٹائون شپ میں آپریشن ‘چار غیر قانونی تعمیرات مسمار

منگل 2 جون 2020 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ کے عملے نے انفورسٹمنٹ سٹاف کے ہمراہ ڈیفنس روڈ اور ٹاؤن شپ سکیم میں آپریشن کر کے چار مقامات پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

(جاری ہے)

ڈیفنس روڈ پر ڈی ایچ اے رہبر کے گیٹ کے قریب دو غیر قانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ کاہنہ فلائی اوور کے قریب غیر قانونی طور پر تعمیر کیے جانے والے کمرشل ہال کی دیواریں مکمل طور پر مسمار کر دی گئیں۔ کاہنہ سٹاپ ڈیفنس روڈ کے قریب غیر قانونی عمارت تعمیرکرنے کے لیے کیا جانے والا کام اور پلر مسمار کر دیے گئے۔پلاٹ نمبر 219‘ 14 بی ون ٹاؤن شپ پر تعمیر کی جانے والی غیر قانونی دکان مسمار کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :