محکمہ موسمیات کی جون میں بارشوں کی پیش گوئی

پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ، ماہی گیر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حکام

منگل 2 جون 2020 22:41

محکمہ موسمیات کی جون میں بارشوں کی پیش گوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ماہ جون میں بادلوں کا راج ہوگا اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی، 17 جون کے بعد ہونے والی بارشیں پری مٴْون سون ہوں گی ، لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بحیرہ عرب کے مشرق میں بننے والے سائیکلون کے لیے دوسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر بننے والا ڈپریشن شدت اختیار کر گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن، ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل اور رٴْخ شمال کی جانب ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کراچی کے جنوب مشرق سے 1150 کلو میٹر دور ہے جبکہ ڈیپ ڈپریشن شمال کی جانب بڑھتے ہوئے سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون بننے کے بعد یہ اپنا رخ جنوبی گجرات کے ساحل کی جانب کر لے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں جبکہ ماہی گیر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔