تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت16جون تک ملتوی

منگل 2 جون 2020 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2020ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت16جون تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران فیصل واوڈا کے وکیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی جانے والی درخواستوں پر اعتراضات جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرانے سے قبل متعلقہ فورم اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہے اس موقع پر مخالف فریق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ابھی تک فیصل واوڈا کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16جون تک ملتوی کردی ہے الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی ہے