پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایبٹ آباد کے زیادہ تر پمپوں پر پٹرول غائب ہو گیا

پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کچھ لوگ حکومت کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، عوامی حلقے

بدھ 3 جون 2020 15:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلع کے زیادہ تر پٹرول پمپوں پر پٹرول غائب کر دیا گیا ہے، پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کچھ عناصر حکومت کو بدنام کیا جا رہا ہے، پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے گاڑیوں کے مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود ہزارہ میں عملاً کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد زیادہ تر پٹرول پمپوں سے پٹرول غائب ہو گیا ہے، پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ہے تاکہ حکومت کو بدنام کیا جا سکے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے گاڑیوں کے مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود ہزارہ میں کرایوں میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی، ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہر میں چلنے والی سوزوکیوں کے کرائے پٹرول کم ہونے سے قبل بھی 20 روپے تھے اور پٹرول میں خاطر خواہ کمی کے باوجود کرایہ میں کوئی کمی نہیں دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے شہری شدید سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔