چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مرد ووٹرز کی نسبت خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی تعداد میں کمی کا نوٹس لے لیا

نادرا سے شناختی کارڈ کی حامل خواتین کی تفصیلات حاصل کر کے انتخابی فہرستوں میں اندراج کو یقینی بنایا جائے،چیف الیکشن کمشنر

بدھ 3 جون 2020 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مرد ووٹرز کی نسبت خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی تعداد میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر خواتین ووٹرز کے فرق کے خاتمے کے لیے مربوط لائحہ عمل کے ساتھ کام شروع کرنے کا حکم دے ۔ بدھ کو دیاچیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں سے متعلق اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رجسٹرڈ مرد و خواتین ووٹرز کے درمیان سوا کروڑ ووٹرز کے فرق کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جنڈرز افیئرز سمیت اعلی حکام نے شرکت کی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ مرد اور خواتین ووٹرز کے فرق کی وجوہات اور مذکورہ بالافرق کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ نادرا سے شناختی کارڈ کی حامل خواتین کی تفصیلات حاصل کر کے انتخابی فہرستوں میں اندراج کو یقینی بنایا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے جینڈرونگ اور الیکٹورل ونگ کو کم رجسٹرڈ خواتین والے علاقوں کو انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کی ہدایت کی ۔