اے سی ٹیکسلا اور گوجر خان کے 25پٹرول پمپوں پر چھاپے

بدھ 3 جون 2020 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا اور گوجر خان نے اپنے علاقوں میں 25پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے۔انہوں نے پٹرول کی دستیابی اور شہریوں کو اسکی ترسیل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے جی ٹی روڈ پر 14پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔ صرف دو پٹرول پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہیں تھا جنہوں نے 12گھنٹوں میں پٹرول کی ترسیل کی یقین دہانی کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنرگوجر خان نے 11پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے اور تمام پر پٹرول موجود تھا اور شہریوں کو بآسانی پٹرول مہیا کیا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :