سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بدھ کو کرونا کی حالیہ وبا ء کے باعث سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی

اجلاس سے قبل تمام ارکان اور اسٹاف کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے تھے ۔اسمبلی بلڈنگ میں بھی کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی گئی تھیں

بدھ 3 جون 2020 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بدھ کو کرونا کی حالیہ وبا ء کے باعث سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں ۔ اجلاس سے قبل تمام ارکان اور اسٹاف کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے تھے ۔اسمبلی بلڈنگ میں بھی کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی گئی تھیں۔ ہر رکن کو سینٹائزر گیٹ سے ھال میں داخلہ ہونے اور ماسک پہن کر آنے کا پابندکیاگیا ۔

(جاری ہے)

رواںاجلاس کیلئے مہمانوں کے تمام پاسز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اجلاس ارکان کی محدود تعداد کے ساتھ ہورہا ہے۔ کارروائی کے پہلے روز پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے اسمبلی رکنیت کا حلف لے لیا ۔اسپیکر آغا سراج درانی نے ان سے حلف لیا۔شرمیلا فاروقی پیپلز پارٹی کی مقتول خاتون رکن شہناز انصاری کی نشست پر پارٹی کی جانب سے نامزد کئے جانے کے بعد رکن اسمبلی بنی ہیں۔ حلف برداری کے موقع پر شرمیلا فاروقی نے اپنے چہرے پر ماسک کے علاوہ حفاظتی شیلڈ بھی لگا رکھی تھی۔