کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے شہری حفاظتی و احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اس عالمی وبا ء سے بچ سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنر سبی

جمعرات 4 جون 2020 00:15

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے شہری حفاظتی و احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اس عالمی وبا ء سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں خلاف ورزی کی صورت میں دکانوں کو غیر معینہ مدت کے لیے سیل کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں جب نکلیں توماسک پہن کر نکلے انہوں نے کہا کہ اب تک سبی میں مجموعی طور پر 28 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ 17 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو پہنچ چکے ہیں ڈپٹی کمشنر سبی نے ضلعی انتظامیہ پولیس اور لیویز کے بہتر کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے لاک ڈاؤن کے دوران قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :