کورونا ایکوپمنٹس کی دستیابی کے بعد اب ٹیچنگ ہسپتال تربت میں کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈکی تمام تر ضروریات پوری ہوگئی ہیں ،ڈپٹی کمشنرکیچ

بلوچستان میں کوئٹہ کے بعد دوسرا شہر تربت ہے جہاں پر کورونا کے حوالے سے وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہے، میجر(ر) محمد الیاس کبزئی

جمعرات 4 جون 2020 00:15

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنرکیچ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی جانب سے کورونا وائرس کے ایکوپمنٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت کے حوالے کردئیے۔ایکوپمنٹس میں 5وینٹی لیٹرز،ایک ڈیجیٹل مووایبل ایکسرے پلانٹ، 10عدد تھرمل گن، 1ہزارN-95ماسک، 3000ہزارفیس ماسک، 1ہزار پی پی ای کٹس، 1ہزار ہینڈ سینیٹائزر، 5000شوز کور،775کیپ، 100گوگلز شامل ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی ہمشیرہ رحیمہ جلال، امینہ جلال، بہنوئی حاجی رفیق احمد، پی ایم اے کیچ کے صدر ڈاکٹرافضل خالق، سابق ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹرفاروق رند،ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ڈاکٹرز ودیگربھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرکیچ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاکہ کورونا ایکوپمنٹس کی دستیابی کے بعد اب ٹیچنگ ہسپتال تربت میں کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈکی تمام تر ضروریات پوری ہوگئی ہیں اور بلوچستان میں کوئٹہ کے بعد دوسرا شہر تربت ہے جہاں پر کورونا کے حوالے سے وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے درخواست کی تھی جس پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے این ڈی ایم اے کے توسط سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کیلئے کرونا آلات کی فراہمی یقینی بنایا جس پر ہم کیچ کے عوام کی طرف سے ان کے شکرگزارہیں، انہوں نے کہاکہ ہمارا کووڈ19وارڈ اب مکمل ایکوپڈ ہے لیبارٹری کے قیام کے ساتھ ہی ٹیسٹ اورتشخیص لیکر علاج اوروینٹی لیشن تک سب کچھ یہاں پرہوسکے گا۔

انہوں نے کہاکہ 15جون تک کیچ کے عوام کو ایک اور خوشخبری ملے گی اوروہ خوشخبری تھیلسیما کے مریضوں کے علاج کیلئے تھیلسیما مشین کی فراہمی ہوگی جس کی منظوری کے بعد خریداری کا مرحلہ چل رہاہے اس کے علاوہ ریجنل بلڈ سینٹر کیلئے بلڈ کلیکشن ایکوپمنٹ،بلڈ اسٹوریج ایکوپمنٹ،بلڈ سیپریٹر مشین کی منظوری بھی دی جاچکی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس لیب کی بھی منظوری دی جاچکی ہے جس کا قیام بہت جلد متوقع ہے۔

اس موقع پر پی ایم اے کیچ کے صدر ڈاکٹرافضل خالق نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی کاوشوں سے کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے کافی اقدامات ہوئے ہیں جس پر ہم ان کے شکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرزبرادری اور ہیلتھ اسٹاف کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں،ان کیلئے پی پی ای کٹس کی فراہمی خوش آئندہے۔اس موقع پر رحیمہ جلال نے کہاکہ وفاقی وزیرمیڈم زبیدہ جلال اور ڈپٹی کمشنرکیچ میجر (ر)محمد الیاس کبزئی شروع دن سے کرونا وائرس کے خلاف کوشاں ہیں جن کی بدولت آج کیچ میں کرونا آئیسولیشن وارڈ فعال ہے۔