سعودی ریلوے کمپنی کا ٹرین کے مسافروں کے لیے کورونا وائرس بارے سو النامہ جاری

جمعرات 4 جون 2020 10:50

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) سعودی عرب کی ریلوے کمپنی (سار) کے ایگزیکٹیو چیئرمین بشار المالک نے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ٹرینوں اور ان سے سفر کرنے والوں کے لیے حفاظتی ضوابط کا اعلان کیا ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ریلوے کمپنی (سار) کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ریل سے سفر کے لیے ریزرویشن کرانے والے ہر فرد سے مخصوص سوالات کیے جارہے ہیں،ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ کورونا وائرس سے پاک ہیں، آپ اپنے اندر کورونا وائرس کی فلاں فلاں علامتیں تو محسوس نہیں کررہے ہیں، آپ کسی ایسے شخص سے تو نہیں ملے جو کورونا کا مریض ہو، آپ نے گزشتہ 14 روز کے دوران بیرون ملک کا سفر تو نہیں کیا ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ ریزرویشن کے جو امیدوار سوالات میں سے کسی ایک بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دیتے انہیں ریزرویشن نہیں دیا جاتا۔ علاوہ ازیں ٹرین پر سوار ہونے سے قبل بھی مسافروں کو متعدد حفاظتی اقدامات سے گزارا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں ریلوں میں ریسٹوران بند ہیں، کسی بھی مسافر کو ریسٹوران کے اندر خوراک فراہم نہیں کی جائے گی البتہ مسافر کو اس کی نشست پر کھانے پینے کی مخصوص اشیا فراہم کی جائیں گی۔