روس کے ساتھ جوہری معاہدے کے خواہاں ہیں،امریکی صدر

روسی صدرکے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنی ہے، ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ،گفتگو

جمعرات 4 جون 2020 11:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جوہری معاہدے کا خواہاں ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوتین کا گروپ سات کیاجلاس میں شرکت کی دعوت منطقی امر ہے۔امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنا ہے۔ اگرچہ روسی صدر کا طرز عمل اچھا نہیں مگر گروپ سیون کو پوتین کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر کی گروپ سیون کے اجلاس میں موجودگی بہت سے مسائل کے میں مددگار ہوسکتی ہے۔ سات ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس ، جرمنی، اٹلی جاپان اورامریکا پر مشتمل گروپ ایک چھوٹا گروپ ہے۔ اس کے ارکان کا اجلاس میں غیر حاضر رہنا اس کی سرگیوں کو متاثر کرسکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پوتین کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنیہے۔ ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت نہیں ۔