پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع

جمعرات 4 جون 2020 12:10

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں غیر ضروری طور پر رقم کے استعمال کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب 58 کروڑ روپے سے زائد رقم غیر ضروری طور پر استعمال کرنے کی وجہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو مالی بحران کا سامنا ہے،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ،ذمہ داروں کا تعین کر کے رقم کی ریکوری یقینی بنائی جائے ۔