قومی بچتوں کے فروغ کیلئے200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 جون کو ہو گی

جمعرات 4 جون 2020 12:45

قومی بچتوں کے فروغ کیلئے200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 جون کو ہو گی جو رواں سال کی16 ویں اور مجموعی طور پر82ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ قرعہ اندازی کے سلسلہ میں اس بار تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت دیگر مکاتب فکر کے اہم افراد شرکت کریں گے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔