افغان صوبہ لوگر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک طالبان مارا گیا، 2 زخمی

جمعرات 4 جون 2020 12:52

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک طالبان مارا گیا اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز صوبہ لوگر کے دارالحکومت پل عالم میں طالبان کے ایک گروپ نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک طالبان مارا گیا اور 2 زخمی ہو گئے۔ حملے میں کوئی پولیس اہلکار جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔ طالبان نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔