شہباز شریف کاخواجہ عمران نذیر کو ٹیلی فون طبیعت دریافت کی

جمعرات 4 جون 2020 13:11

شہباز شریف کاخواجہ عمران نذیر کو ٹیلی فون طبیعت دریافت کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کو ٹیلی فون کر کے طبیعت دریافت کی۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں۔حکومت کے ظلم کے خلاف کارکنوں نے بھرپور ساتھ دیا۔مسلم لیگ ن کے کارکنان ہمارا فخر ہیں۔یادرہے کہ خواجہ عمران نذیر کے ساتھ پولیس نے شہباز شریف کے گھر ریڈ کیدوران بدتمیزی کی تھی .