ایف آئی اے سابئیر کرائم ونگ نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کل طلب کرلیا

جمعرات 4 جون 2020 15:07

ایف آئی اے سابئیر کرائم ونگ نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کل طلب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ایف آئی اے سابئیر کرائم ونگ نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کل بروز ( جمعہ ) کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر طلب کیا کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کے لیگل سیل نے ایف آئی اے سابئر ونگ کو تحریری شکایت کی تھی کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کے سسٹم کے خلاف بیان بازی کی ۔پی سی بی کاانٹرنل انکوائری سسٹم ٹھیک نہیں جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پی سی بی کی بدنامی ہوئی ہے ایف آئی اے نے انہی شکایت شعیب اختر کو پانچ جون کوطلب کیا ہے کے وہ انکوائری افیسر کے سامنے پیش ہو کر اس کی وضاحت کریں۔