کورونا وائرس کی وجہ سے جرمنی میں بے روزگاری میں اضافہ

اپریل اور مئی کے دوران تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار افراد نے بے روزگاری کی درخواستیں جمع کرائیں،حکومتی رپورٹ

جمعرات 4 جون 2020 15:18

کورونا وائرس کی وجہ سے جرمنی میں بے روزگاری میں اضافہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے جرمنی میں مئی کے ماہ میں بھی بے روزگاری میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس عالمی وبا کی وجہ سے جرمنی میں نصف ملین سے زائد ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل اور مئی کے دوران تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار افراد نے بے روزگاری کی درخواستیں جمع کرائیں۔ یوں جرمنی میں بے روزگار افراد کی مجموعی تعداد اٹھائیس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں اس برس بے روزگار افراد کی تعداد پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :