ضلع سرگودھا میں کورونا کی3300 مریضوں کی سکریننگ کی گئی ،

492 میں کورونا کی تشخیص ہوئی،11 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

جمعرات 4 جون 2020 15:38

ضلع سرگودھا میں کورونا کی3300 مریضوں کی سکریننگ کی گئی ،
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں کورونا کی3300 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 492 میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور 11 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقامی کورونا مریضوں کی تعداد 312 ریکارڈ کی گئی جن میں سے 182 مشتبہ پازٹیو جبکہ 130ان کے روابط تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 2102 مسافروں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 944 مقامی اور 494 تبلیغی تھے ۔انہوں نے بتایا کہ187 زائرین اور 494 تبلیغی کو فارغ کر دیاگیا ہے۔اجلاس میں فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس بھرپورانداز میں جاری ہے اور2011سے لے کر اب تک ایک بھی ڈینگی کا مریض فوت نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی وکورونا اقدامات کو مزید سخت بنانے کاحکم دیا۔