امپروومنٹ ٹرسٹ مری کی7 کنال پر مشتمل جائیداد شی فانگ ہوٹل اینڈریسٹورنٹ کی نیلامی عام،کامیاب اور فائنل بولی 3 کروڑ آٹھ لاکھ پر دے دی گئی

جمعرات 4 جون 2020 20:25

ق* مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) امپروومنٹ ٹرسٹ مری کی7 کنال پر مشتمل جائیداد شی فانگ ہوٹل اینڈریسٹورنٹ کی نیلامی عام،کامیاب اور فائنل بولی 3 کروڑ آٹھ لاکھ پر دے دی گئی کامیاب بولی دھندہ اسلام آباد کے راحیل نامی شخص نے بمعہ ٹیکس 3 کروڑ 8 لاکھ میں ٹھہرے نیلام عام میں دلچسپی لینے والی 16 پارٹیوں نے حصہ لیا نیلامی کی نگرانی سیکرٹری مری امپروومنٹ ٹرسٹ و اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے کی جبکہ اے ایس پی مری وقاص خان ،ایم آئی ٹی کے لیگل ایڈوائزر جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ،ٹی اوپی سمیع اللہ نیازی،مری امپروومنٹ کے طارق فراز اور دیگر بھی موجود تھے بولی کا آغاز دوپہر دوبجے ہواجبکہ شام 6 بجے فائنل بولی دینے والے کو کامیاب قرار دیاگیا جو محکمے کے اصول وضوابط کے تحت 7 کنال پر مشتمل شی فانگ ہوٹل ،ریسٹورنٹ اور دوکانیں چلانے کاپابند ہوگا ،کامیاب بولی دھندہ نے اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین کو مری کی تاریخ میں کسی بھی سرکاری جائیداد کی سب سے زیادہ نیلام عام کرنے پر انکی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کااظہارکیاکہ وہ بہترین رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ مقبول وبہترین فرنچائز مری میں لاکر سیاحوں اورمقامی لوگوں کو اچھے ،صاف ستھرے اور حفظان سہولت کو مدنظررکھتے ہوئے ہرقسم کے کھانے فراہم کئے جائینگے۔

س

متعلقہ عنوان :