لگتا ہے معاہدہ ممکن ہے،امریکی فوجی آزاد کرنے پر ٹرمپ ایران کے مشکور

جب سے صدر بناہوں 40 سے زائد امریکی قیدیوں یا یرغمالیوں کو واپس لایا جا چکا ہے،سوشل میڈیاپر پیغام

جمعہ 5 جون 2020 12:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) ایران کی جانب سے امریکی فوجی آزاد کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے معاہدہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا کہ جب سے وہ صدر بنے ہیں 40 سے زائد امریکی قیدیوں یا یرغمالیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔انہوں نے ایران کی جانب سے رہا کئے گئے امریکی فوجی قیدی سے فون پر بات کرنے کی بھی تصدیق کی اور لکھا کہ مائیکل وائٹ بہت جلد امریکا پہنچ جائے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کی رہائی ایرانی سائنسدان سائرس اصغری کی رہائی کے بعد عمل میں آئی ہے۔