ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی

جمعہ 5 جون 2020 14:16

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 3 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ مئی کی پیداوار نسبتاً زیادہ رہنے کی اطلاعات ہیں۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اگست کے لیے سودے 3 فیصد گر کر 2326 رنگٹ فی ٹن طے پائے۔