آج سے 80 سال پہلے حج کرنا کتنا مشکل تھا، پُرانی ویڈیو وائرل ہو گئی
اس دور میں دُنیا بھر کے زیادہ تر عازمین سخت گرمی میں کئی دِنوں کا سفر اُونٹوں پر طے کرتے تھے،اِکا دُکابسیں چلتی تھیں
محمد عرفان جمعہ 5 جون 2020 14:40
(جاری ہے)
سعودی مملکت میں آنے کے بعد بھی حاجیوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچنے میں کئی ہفتے لگ جاتے تھے۔ حاجیوں کو تپتی ہوئی گرمی میں اُونٹوں پر سفر کرنا پڑتا تھا۔ کیونکہ اس وقت بسوں کی سہولت بہت کم دستیاب تھی۔ کوئی اکا دُکا بسیں ہی چلتی تھیں جن میں چند درجن حاجی ہی سفر کر پاتے تھے مگر یہ بسیں بہت ریگستانوں اور پتھریلے علاقوں سے گزرنے کے باعث بہت جلد کھٹارا ہو جاتی تھیں۔ ان کا کرایہ ادا کرنا زیادہ حاجیوں کے بس کی بات نہیں تھی۔ حاجیوں کو ایئر کنڈیشنڈ بسوں کی بجائے خیموں میں ٹھہرایا جاتا تھا۔ جبکہ مناسک حج بھی تمام وقت کُھلے میدان میں ادا کیے جاتے تھے،گرمی کی شدت حاجیوں کے صبر اور مذہبی جوش و خروش کا صحیح معنوں میں امتحان لیتی تھی۔ مگر وہ بڑی استقامت کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کی خاطر تمام مذہبی فرائض پُورے جذبے سے ادا کرتے تھے۔اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بہت حیرت کا اظہار کیا ہے اور شُکر ادا کیا ہے کہ آج کے دور میں حج کرنا ماضی کے مقابلے میں کتنا آسان ، باسہولت اورآرام دہ ہو گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو ٹرانسپورٹ اور قیام و طعام کے حوالے سے بہترین اور مثالی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ سال بھی 20 لاکھ سے زائدفرزندان توحید کی حج کی سعادت حاصل کی، جو کہ دور جدید کی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی اور سفری سہولیات کے باعث ہی ممکن ہو پایا ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.