گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کامشغلہ انسانی صحت کے لئے اکسیرکی حیثیت رکھتاہے، ترجمان

جمعہ 5 جون 2020 16:06

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کامشغلہ نہ صرف انسانی صحت کے لئے اکسیرکی حیثیت رکھتاہے بلکہ یہ انسا ن کے جسم اور دماغ کو تونا رکھنے میں بھی اہم کردارکاموجب ہوتاہے کیونکہ گھرکے باغیچہ میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں لہذاعوام کو چاہئیے کہ وہ بازاری سبزیوں کی خریدسے بچنے اور اپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کیلئے کچن گارڈننگ کوفروغ دیں۔

انہوں نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اگر گھریلوپیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کیلئے گملوں‘ کھلے ڈبوں‘پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گھریلو پیمانے پر چھوٹے پلاٹوں میں ایسی سبزیاں کاشت کی جائیں جو کافی دیر تک پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پالک‘ دھنیا‘ میتھی‘ گوبھی‘ٹماٹر‘ شلجم‘ گاجر‘ مولی جیسی سبزیاں تین سے پانچ مرلہ کے پلاٹ میں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان سبزیوں کیلئے اگر نہری پانی دستیاب نہ ہو تو پینے کا گھریلو پانی بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ سبزیاں کاشت کرنے کے بعد انہیں پانی دیتے وقت اس بات کاخیال رکھناچاہئیے کہ پانی کھیلیوں سے اوپرنہ جائے ورنہ اس سے زمین سخت اور اگائومتاثر ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :