اسرائیل میں کرونا کے 116 نئے مریضوں کی تصدیق

کرونا کے 18 ہزار مریضوں میں سے 1991 کی حالت بہتر،28 کی تشویشناک ہے،وزارت صحت

جمعہ 5 جون 2020 16:31

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) اسرائیلی وزارت صحت نے کہاہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 116 کیس سامنے آئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے بتایاکہ 10 ہزار افراد کو قرنطینہ منتقل کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکومت کا کہنا تھا کہ کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے باوجود تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے۔

اسرائیل میں گذشتہ روز کرونا کے شبے میں 10 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں 116 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ اسرائیل میں کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد اب تک 593499 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ۔اسرائیل میں کرونا کے 18 ہزار مریضوں میں سے 1991 کی حالت خطرے سے باہ رہے جب 28 کی خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ متاثرین کی بڑی تعداد14 ہزار 955 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :