متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں نے دل جیت لیے

پاکستانی شہری انسانیت کی خدمت میں پیش پیش، اماراتی عوام بھی قومی رضاکارانہ مہم میں شامل 977 پاکستانیوں کے جذبے کی معترف ہوگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 5 جون 2020 17:24

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں نے دل جیت لیے
ابوظہبی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-05جون2020ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں نے دل جیت لیے، کورونا کے خلاف مہم میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں، اماراتی عوام بھی قومی رضاکارانہ مہم میں شامل 977 پاکستانیوں کے جذبے کی معترف ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی باشندوں سمیت 132 ممالک نےکورونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششوں میں تعاون کے لئے قومی رضاکارانہ مہم میں شمولیت اختیار کی ہے، اس مہم میں 977 پاکستانی شہری بھی قومی رضاکارانہ مہم میں شریک ہیں۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اس مہم کے آغاز کے ایک ماہ کے اندر اس مہم میں شامل ہونے والے رضاکاروں کی تعداد740 18سے زیادہو چکی ہے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے رضاکاروں کی قومی مہم متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور باشندوں میں بھی مقبول ہوگئی ہے ، جنہوں نے دور دراز سے 98 فیلڈ اور 27 ورچوئل مواقع سمیت 125 مواقع میں رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے ڈیوٹی کو پورا کرنے کا مقابلہ کیا۔

ڈبلیو ای ایم کے مطابق ، متحدہ عرب امارات کی قومی مہم کا مقصد ریاستی سطح پر رضاکاروں کی کوششوں مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اور انہیں کورونا پر قابو پانے کے رضاکارانہ عمل میں شامل کرنا ہے۔ پاکستانیوں کی اس مہم میں شرکت پر عوام انکی معترف ہوگئی ہے اور پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا جارہا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افارد کی مجموعی تعداد 37ہزار18ہوگئی ہے جبکہ مزید مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 270 سے بڑھ گئی ہے۔

جبکہ مزید 419مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعدتندرست ہونے والے افراد کی کل گنتی 19ہزار572ہوگئی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اپنے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈے محدود پروازوں کے لیے کھولنے کااعلان کیا ہے۔ان ہوائی اڈوں پر ٹرانزٹ پروازوں ، تارکین وطن کی واپسی یا اماراتی شہریوں اور مکینوں کو لانے والی پروازوں کو اترنے یا وہاں سے روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔