چیئرمین سینیٹ نے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرزکے ناموں کا اعلان کر دیا

جمعہ 5 جون 2020 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرزکے ناموں کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے رواں سیشن کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا جو چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی عدم موجودگی کے دوران اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز میں سینیٹر مظفر حسین شاہ، سینیٹر قرة العین مری اور سینیٹر کہدہ بابر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :