خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہؐ، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ، خلفائے راشدین اور دیگر اصحاب رسول رضی اللہ عنہم اجمعین کے بارے میں نازیبا مواد پر مشتمل کتب کو مارکیٹ سے فوری طور پر ضبط کر کے ان پر پابندی لگائی جائی: سپیکر چودھری پرویزالہی کا ایوان کی جانب سے متفقہ حکم
پنجاب اسمبلی میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں نے اس اقدام پر چودھری پرویزالہی کی تعریف کی انبیا کرام، اہل بیت اور صحابہ کرام کے خلاف مواد سے نہ صرف ہمارے جذبات مجروح ہوتے ہیں بلکہ یہ ہمارے ایمان پر کاری ضرب ہی: سپیکر پنجاب اسمبلی متعلقہ محکمہ تینوں کتابوں کی ضبطی، اشاعت اور فروخت پر پابندی کا نوٹیفیکیشن رواں اجلاس میں آئندہ جمعتہ المبارک کے روز ایوان میں پیش کرے‘ سپیکر چودھری پرویزالہی کا پنجاب اسمبلی میں خطاب
ہفتہ 6 جون 2020 00:10
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری پرویزالہی کی زیر صدارت فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی سپیشل کمیٹی نمبر 6نے وزیر کان کنی و معدنیات حافظ عمار یاسر کی جانب سے گذشتہ اجلا س میں کمیٹی کے سپرد کی گئی قرار داد پر رپوٹ پیش کی گئی جس میں سفارش کی گئی تھی کہ مذکورہ بالا کتب میں انبیا کرام علیہم السلام بالخصوص خاتم المرسلین جناب محمد رسول اللہؐکی ذات اقدس، ام المومنین سید عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ تعالی عنہا، جناب سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ اور شیر خدا سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں غلیظ قلم اور غلیظ ذہنیت کے ساتھ و ہ کفر لکھا گیا ہے جو برداشت کرنا کسی مسلمان کے لیے ممکن نہیں۔ چودھری پرویزالہی نے پورے ایوان کی جانب سے متفقہ حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان کتب کو فوری طور پر ضبط کیا جائے اور ان کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف، ارکان اسمبلی رانا مشہود احمد خان، سید حسن مرتضی اور محمد معاویہ نے بھی خطاب کیا اور سپیکر چودھری پرویزالہی کی جانب سے اس اقدام کو سراہا۔ ایوان کی طرف سے متفقہ طور پر یہ سفارش قبول کرلی گئی اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے حکم دیا کہ متعلقہ محکمہ تینوں کتابوں کی ضبطگی، اشاعت اور فروخت پر پابندی کا نوٹیفیکیشن رواں اجلاس میں آئندہ جمعتہ المبارک کے روز ایوان میں پیش کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.