/کراچی،واٹربورڈ اور پولیس کا شہر میں مضرصحت پانی فروخت کرنے والوں کیخلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن ، 11ملزمان گرفتار

ج*مضر صحت پانی سے بھرے 10وہیلرز سمیت مختلف ٹینکرز قبضے میں لے لئے گئے Y ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج

جمعہ 5 جون 2020 21:40

ژ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ کی ہدایات پرواٹربورڈ اور پولیس کا شہر میں مضرصحت پانی فروخت کرنے والوں کیخلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن جاری ہے ، 11ملزمان گرفتار کرکے مضر صحت پانی سے بھرے 10وہیلرز سمیت مختلف ٹینکرز قبضے میں لے لئے گئے ہیں ،واٹربورڈ نے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے بلوچستان کے علاقہ ساکران اور ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں کے ساتھ کراچی کے مضافات میں پانی کے جوہڑوں سے مضرصحت اور کیمیکل ملا پانی بھر کر کراچی میں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے آئی جی سندھ پولیس کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا ،دوسری جانب وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں مضرصحت پانی سے بھرے ٹینکروں کیخلاف کارروائی کا حدف دیا تھا، شہر میں ٹینکروں کے ذریعہ مضر صحت پانی کی فروخت کیخلاف کارروائیوں کیلئے نامزد ایم ڈی واٹربورڈ کے فوکل پرسن اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر ریحان اقبال نے منگھوپیر تھانہ کے اہلکاروں کی مدد سے مضرصحت پانی سے بھرے ٹینکر کراچی لاکر فروخت کرنے والے ٹینکروں کیخلاف کارروائی کی ،پولیس نے راشد ولد محمد شکور،محمد ایاز ولد بادشاہ خان،ایوب ولد نوراللہ،قادر خان ولد غلام دستگیر ،سلیمان ولد غلام،عالمگیر ولد لعل خان ،عبدالوہاب ولد عبدالرحمان،لیاقت ولد خان زیب سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکی10وہیلرزسمیت 11 ٹینکرقبضے میں لے لیئے ہیں جبکہ واٹربورڈ نے منگھوپیر تھانے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں،واضح رہے کہ ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر گزشتہ دنوں بھی واٹربورڈ کی ٹیموںاور پولیس نے مشترکہ طورپر پیرآباد ،منگھوپیر اور سعیدآباد،بن قاسم ،اسٹیل ملز تھانوں کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 25ملزمان کو گرفتار کرکے مضر صحت پانی سے بھرے 25ٹینکرز قبضہ میں لے لیئے تھے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج بھی کرایا گیا تھا