سرگودھا ،مختلف روٹوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا گیا

ہفتہ 6 جون 2020 15:07

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے سرگودھا سے مختلف روٹوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے مقررہ کرایہ جات کا شیڈول جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے ٹرانسپورٹروں کے اجلاس میں متفقہ طو رپر مقرر کئے گئے انٹر سٹی ‘ بین الاضلاعی وبین الصوبائی کرایوں کو طے کر کے اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق سرگودہا سے لاہور کرایہ 470 روپے،سرگودہا سے راولپنڈی 600 روپے،سرگودہا سے ملتان نان سٹاف ڈائیو700 روپے،نان سٹاف ہینو 600 روپے، ہینو اے سی 560 روپے،سرگودہا سے کراچی 2240 روپے،بہاولپور 800 روپے،صادق آبادہ 1040 روپے ‘ میانوالی 360 روپے،فیصل آباد ڈائیو 300 روپے،ہینو بس 200 روپے،گوجرانوالہ 300 روپے،سیالکوٹ 360روپے،لیہ 630 روپے،بھکر 580 روپے،پپلاں 400 روپے،ڈیرہ اسماعیل خان 520 روپے،ڈیرہ غازی خان 880 روپے،بنوں 600 روپے،گجرات 270 روپے،منڈی بہاولدین 180 روپے،خوشاب جوہرآباد 100 روپے، فورٹ عباس 880 روپے،ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ساہیوال 520 روپے،اوکاڑہ 440 روپے،عیسیٰ خیل480 روپے، جھنگ 300 روپے،تحصیل ساہیوال 60 روپے جبکہ تحصیل سلانوالی کانیا کرایہ 70 روپے مقرر کیاگیا اور کہا گیا کہ اور چارجنگ کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس لئے کرایہ نامہ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کر کے نافذ العمل بنایا جائے۔