ڈی پی او کا تمام برانچز کا اچانک دورہ،کرونا سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ

ہفتہ 6 جون 2020 16:45

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تمام برانچز کا اچانک دورہ کیااورکرونا سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تمام برانچز کا اچانک دورہ کیا اور کرونا سے متعلق صحت کے اصول اپنانے اور ماسک پہننے سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دفتر داخلے سے قبل اپنا ٹمپریچر چیک کروایا اور لوگوں کو گیٹ پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر آفس سپریٹنڈنٹ کو تمام دفاتر میں ماسک اور سنیٹائزر فراہم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دفتر ی اوقات میں تمام پولیس افسران وملازمان ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ آنے والے تمام لوگوں کو بھی سنیٹائزر اور ماسک فراہم کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی صحت مجھے بہت عزیز ہے اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :