بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چین سے بڑھ گئی

ممبئی شہر کے ہسپتال چند ہفتوں میں مریضوں سے بھر گئے،ثرین کی تعداد 85 ہزار 975 ہو گئی

پیر 8 جون 2020 14:29

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چین سے بڑھ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2020ء) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 85 ہزار 975 ہو گئی ہے جو کہ چین کے 884 ہزار 774 متاثرین سے تجاوز کر گئی ہے۔اس کی بڑی وجہ تو مہاراشٹر ریاست کا دارالحکومت ممبئی ہے، جہاں اب کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 48 ہزار 774 ہو گئی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق انڈیا کا معاشی گڑھ دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد شہر بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس وائرس نے ممبئی کے طبی انفراسٹرکچر کو بھی کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ شہر کے ہسپتال چند ہفتوں میں مریضوں سے بھر گئے۔مہاراشٹرا میں اس وائرس سے 2969 اموات ہوئیں جو انڈیا میں کسی بھی ریاست میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں سب سے زیادہ ہیں۔اس وقت ڈھائی لاکھ کورونا وائرس متاثرین کے ساتھ انڈیا دنیا کے پانچویں نمبر کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں اس وائرس کے متاثرین موجود ہیں۔