امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی

بدھ 10 جون 2020 14:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2020ء) امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ محکمہ زراعت کی اجناس کی پیداوار کے حوالے سے اطمینان بخش رپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے سے قبل سودے 3.75 سینٹ کم ہوکر 8.61 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے سودے 5.25 سینٹ گر کر 3.28 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے سودے 7.75 سینٹ کمی کے ساتھ 5.04 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

متعلقہ عنوان :