کویتی حکومت نے 2 روز کے اندر ہزاروں بھارتی شہریوں کو واپس بھجوا دیا
کویت میں کوروناکے غیر ملکی مریضوں میں بھارتی اور بنگلہ دیشی سرفہرست ہیں، کویتی عوام کی جانب سے بھی ڈی پورٹ کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا
محمد عرفان پیر 15 جون 2020 12:33
(جاری ہے)
کویتی باشندوں کی جانب سے مملکت میں کورونا کے پھیلاوٴ کا ذمہ دار تارکین وطن خصوصاً بھارتیوں اور بنگلہ دیشیوں کو ٹھہرایا گیا تھا۔
کئی معروف کویتی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ غیر مْلکیوں کو کورونا پھیلانے کی سنگین غفلت کے باعث مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے۔جس کے بعدکویتی مملکت نے غیر ملکی تارکین کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاوٴن شروع کر دیا تھا۔ 16 اپریل سے 20 اپریل کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ غیر قانونی تارکین کی ان کے وطن کو واپسی کویتی حکومت کی جانب سے ایک رعایتی اسکیم کے تحت ہو رہی ہے۔ کویتی حکومت نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ مملکت میں موجود غیر قانونی تارکین اپنے وطن لوٹ جائیں۔ وطن واپس جانے والوں سے کوئی باز پْرس ہو گی اور نہ انہیں قید کی سزا اور جرمانہ بھْگتنا ہو گا۔ بلکہ وطن واپسی کے لیے انہیں جہاز کی ٹکٹس بھی حکومت فراہم کرے گی۔ان تارکین پر عائد تمام جرمانے معاف ہو جائیں گے، جن میں ٹریفک جرمانے بھی شامل ہیں۔تارکین وطن ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ کویت بھی آسکتے ہیں۔ البتہ جن تارکین کے اقاموں کی مْدت ختم ہو گئی ہے، اور وہ کسی وجہ سے جرمانے جمع نہ کروانے کے باعث اس مملکت میں غیر قانونی تصور کیے جا رہے ہیں۔اگر وہ مملکت میں قانونی طریقے سے قیام کے خواہش مند ہیں تو وہ اپنے تمام جرمانے ادا کردیں جس کے بعد ان کا اقامہ بحال کر دیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.