راولپنڈی ،موسم گرما میں مگس بانی کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

پیر 15 جون 2020 21:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) محکمہ زراعت پنجاب نے گرمیوں کے دوران مگس بانوں کو مگس بانی کے متعلق ہدایات کی ہیں۔ گرمیوں میں شہد کی مکھیوں کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ایک تو خوراک کو پتلا کرنا مقصود ہوتا ہے اور دوسرا چھتے کو ٹھنڈا رکھنا اشد ضروری ہوتا ہے۔ اس لئے باکسوں کے نزدیک صاف پانی کا انتظام ہونا چاہئے۔

پانی کو گدلا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے مکھیاں بیمار ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چیونٹیوں کے تدارک کیلئے بکس کے پائے پانی بھرے پیالوں میں رکھے جائیں اور ان میں روزانہ تازہ پانی تبدیل کریں۔ جب شہد کا موسم ختم ہونے والا ہو تو آخری بار نچلی منزل میں کافی شہد (تقریباً 10 کلوگرام) مکھیوں کی خوراک کیلئے چھوڑ کر باقی شہد نکال لینا چاہیے اور فالتو چھتے بچی کھچی خوراک مکھیوں کو کھلا کر باہر نکال لیں اور انہیں خالی بکسوں میں رکھ کر گودام میں سٹور کر لیں۔

چھتوں میں موم خور کیڑا پیدا ہونے کے خطرے کے تدارک کیلئے ایک ٹیکہ ڈیشیا یا فاسٹاکین سے ان چھتوں کو دھونی دیں۔ یاد رہے کہ بکس ہوا بند ہو اور خود کو بھی اس کے زہریلے اثرات سے بچانا چاہیے۔ اس دوائی کا عمل دو تین ہفتوں کے بعد دہرائیں۔

متعلقہ عنوان :