لکی مروت ،محکمہ زراعت کا ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ضلع کی چھ یونین کونسلوں میں11ہزار ایکڑ اراضی پر کیمیکل سپرے مکمل

پیر 15 جون 2020 23:19

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2020ء) محکمہ زراعت لکی مروت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ضلع کی چھ یونین کونسلوں میں11ہزار ایکڑ اراضی پر کیمیکل سپرے مکمل کر لیا جس سے فصلوں ، باغات اور درختوں کو محفوظ رکھنے میں* خاصی مدد ملی ،یہ بات ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالقیوم خان نے ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب کو ایک بریفنگ کے دوران بتائی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد خان کے ہمراہ وانڈہ زیڑان اور دیگر دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں محکمہ زراعت کی ٹیموں کی طرف سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے جاری کیمیکل آپریشن کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ عبدالقیوم نے بتایا کہ بالغ ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے سپرے جاری ہے اور جلد ہی ضلع لکی مروت کے متاثرہ علاقوں کواس آفت سے پاک کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے محکمہ زراعت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پاک آرمی اور محکمہ زراعت کے تعاون سی90فیصد علاقے کو ٹڈی دل سے صاف کردیا ہے جبکہ اگلے ایک ہفتے میں کیمیکل سپرے کے ذریعے باقی ماندہ علاقہ بھی کلیئر کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فروری سے اب تک جاری کیمیکل سپرے آپریشن کے ذریعے ٹڈیاں تلف کرکے کاشتکاروں کو بڑے نقصان سے بچالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :