ضلعی انتظامیہ لاہور کی سیل ہونے والے علاقوں کی فہرست جاری

لاہور کے81 علاقوں کی بجائے 50 علاقوں کو سیل کیا جائے گا، ان علاقوں کو کوروناوباء کے ہاٹ اسپاٹ علاقے قرار دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 16 جون 2020 16:11

ضلعی انتظامیہ لاہور کی سیل ہونے والے علاقوں کی فہرست جاری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون 2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے لاہور کے سیل ہونے والے علاقوں کی فہرست جاری کردی، لاہور کے 81 علاقوں کی بجائے 50 علاقوں کو سیل کیا جائے گا، ان علاقوں کو کوروناوباء کے ہاٹ اسپاٹ علاقے قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا وباء سے زیادہ متاثرہ اور سیل کیے جانے والے علاقوں کی فہرست جاری کی ہے، جس کے تحت لاہور کے 81 علاقوں کی بجائے 50علاقوں کو آج سیل کردیا جائے گا۔

ان علاقوں میں عسکری 10، ڈیفنس فیز5، کینال ویو بی بلاک، پی سی ایس آئی آر ٹو ، رائل پارک، قلعہ گجر سنگھ ، رام نگر، کریم پارک کے علاقے، بادامی باغ ، داروغہ والا، مناواں ، تاج پورہ ، چونگی امر سدھو، شاد باغ ، بیگم کوٹ، راوی کلفٹن شاہدرہ کے علاقے بھی سیل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جوہر ٹاؤن کا بی ، ایف ٹو،جے ٹو، اور جی تھری بلاک سیل کیے جائیں گے۔ واپڈا ٹاؤن ایف ٹو، جی بلاک ، گارڈن ٹاؤن کے احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب، طارق، شیر شاہ بلاک سیل ہوں گے۔

گلبرگ کے چند بلاکس، گلبرگ کے، گلبرگ 1 اور گلبرگ 3 ، قصوری روڈ، ایم ایم عالم روڈ، گرومانگٹ روڈ اے 1 بلاک، بی1 بلاک ، کبوتر پورہ، نبی پورہ کے علاقے سیل ہوں گے۔ گلبرگ 3، ظفر علی روڈ، ظہور الہیٰ روڈ، صدر اقبال روڈ، مین مارکیٹ، سینٹ میری کالونی سیل ہوں گے۔ جلوموڑ، دھوبی محلہ، پی اوبکس باٹا پور اے بلاک، بسم اللہ ہاؤسنگ اسکیم سیل کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی لاک ڈاؤن کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کے تحت اس بار علاقوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پرائیویٹ ہسپتالوں کی لوٹ مار کا نوٹس بھی لے لیا ہے۔

جس کے تحت تمام نجی ہسپتالوں کے ریٹس غیرمعینہ مدت کیلئے فکس کردیے گئے۔جس کے تحت نجی ہسپتال فروری 2020ء والے ریٹس نہیں بڑھا سکتے۔ایچ ڈی یو، آئی سی یو، ایکٹیمرا انجکشن کے ریٹس بھی آویزاں کیے جائیں۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ نجی ہسپتال اپنے تمام ریٹس ویب سائٹ پر بھی جاری کریں۔ واضح رہے نجی ہسپتالوں نے کورونا وباء کے پھیلاؤ او ر کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی یومیہ فیس 50 ہزار سے لے کر ایک لاکھ 50 تک کردی ، جس پر مریضوں کے لواحقین نے حکومت سے شکایت کی اور میڈیا کے شور مچانے پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے ایکشن لیا ، نجی ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ریٹس وہی وصول کریں تو طے شدہ ہیں۔

اس سے اضافی ریٹ یا کسی بھی میڈیسن کی قیمت اضافی وصول کرنے پر کاروائی کی جائے گی۔