کابینہ جلاس ، وزیر اعظم کے سامنے فیصل واوڈا نے کابینہ ارکان کو کھری کھری سنادیں

نااہل وزراء اپنے آپ کو وزیر اعظم سمجھنا شروع ہوگئے ہیں،وفاقی وزیر غصے میں آگئے ر یلیکس ہوجائو، میں تمہارے جذبات سمجھ سکتا ہوں‘‘ عمران خان فیصل واوڈا کو دوسرے کمرے میں لے گئے،ذرائع

منگل 23 جون 2020 21:34

کابینہ جلاس ،  وزیر اعظم کے سامنے فیصل واوڈا نے کابینہ ارکان کو کھری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2020ء) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران کے سامنے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کابینہ ارکان کو کھری کھری سنادیں۔ کابینہ ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ وزرائ کی نااہلی کی وجہ سے حکومت بدنام ہو رہی ہے ۔ واڈا اجلاس میں وزیر اعظم کے حق میں بولتے بولتے غصے میں آگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسد عمر ،رزاق دائو د اور ندیم بابر کی پالیسیو ں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اندر سے لوگ سازشیں کررہے ہیں یہاں گیم ہورہی ہے ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔

کابینہ میں کچھ کہا جاتا ہے باہر کچھ اور کہتے ہیں ۔ نااہل وزرائ اپنے آپ کو وزیر اعظم سمجھنا شروع ہوگئے ہیں۔فیصل واوڈ ا نے کہا ہم پی ٹی آئی کا نظر یہ دبنے نہیں دے سکتے ہمیں ہرطرح کی رپورٹ ہے کون کیا کررہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فیصل واوڈا کو جذباتی ہوتے دیکھ کر پرسکون ہونے کا کہا ،وزیر اعظم کابینہ اجلاس سے اٹھاکر دوسرے کمرے میں لے گئے۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا ’’فیصل واوڈا ریلیکس ہوجائو، میں تمہارے جذبات سمجھ سکتا ہوں‘‘۔