پولیس تشدد واقعہ پولیس اہلکاروں کی ناقابل معافی حرکت ہے انہیں سزا ملے گی،اجمل وزیر

جمعرات 25 جون 2020 23:05

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ پولیس تشدد واقعہ پولیس اہلکاروں کی ناقابل معافی حرکت ہے انہیں سزا ملے گی، ہماری حکومت میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہے۔ان خیالات کلا اظہار انہوں نے پولیس بہیمانہ سلوک کا نشانہ بننے والے خاندان کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرنے کیلئے متاثرہ شہری کی گھر واقع تہکال آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی بھی مشیر اطلاعات کے ہمراہ تھے ۔اجمل وزیر نے تشدد کا شکار شہری کے خاندان سے ملاقات کی اورواقعے پر افسوس کا اظہار کیاجبکہ پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کے خاندان نے حکومتی اقدامات پر اعتماد و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت پر یقین ہے کہ انصاف کریگی۔اجمل وزیر نے واقعے کے بعداب تک اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے متاثرہ خاندان کو آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان خود اس تمام واقعے کو دیکھ رہے ہیں، معاملے کے شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کرائینگے،، پولیس اہلکاروں کی یہ حرکت ناقابل معافی ہی,انھیں سزا ملے گی۔