ایرانی القدس فورس کے سربراہ کا دور شام،امریکا ، اسرائیل کی سازشوں پر انتباہ

شام میں داعش کی موجودگی کو امریکا اور صہیونی نظام منظم کررہا ہے، اسماعیل قاآنی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 جون 2020 12:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2020ء) ایران کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں کی ذمے دار ایلیٹ القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے گذشتہ چند روز کے دوران میں شام کے مشرقی علاقے کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق انھوں نے وہاں گفتگو کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل پر داعش کی مدد وحمایت کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا ۔اسماعیل قاآنی نے شام کے سرحدی قصبے البوکمال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ(داعش) کی موجودگی کو امریکا اور صہیونی نظام (اسرائیل)منظم کررہا ہے۔ہم اس گروپ کی موجودگی کے پیش نظر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان دونوں مجرم نظاموں کی سازشیں ختم نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :