سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی والدہ انتقال کر گئیں ،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

نماز جنازہ میں سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ کے ججز صاحبان ، لاء افسران سمیت دیگر کی شرکت ،قرآن خوانی اور دعا( کل )ہو گی

اتوار 28 جون 2020 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2020ء) سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی والدہ انتقال کر گئیں ،مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ نثار کالونی لاہور کینٹ میں ادا کی گئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان ، سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی ، سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس فاروق حیدر،جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس اسجد جاوید گورال، جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس مسعود عابد نقوی ،سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ، سیکرٹری قانون پنجاب نذیر احمد گجانہ ،رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، بیرسٹر ملک احمد پرویز،ڈاکٹر خالد رانجھا، ڈپٹی رجسٹرار لاہور سپریم کورٹ اعجاز احمد گورائیہ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آصف اقبال بھٹی،وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹرجاوید اکرم، ، ممبر ان پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ،احسن بھون سمیت وکلاء اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا منگل چھ بجے ہو گی ۔